لاہور میں بارش سے 130 فیڈرز ٹرپ، کئی علاقوں میں بجلی غائب، شہری پریشان

Last Updated On 13 January,2020 09:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 130 فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، معمولات زندگی متاثر ہونے سے شہری پریشان کا شکار ہو گئے۔

،لاہور میں بارش کے بعد ریلوے روڈ، چوبرجی، بسطامی روڈ، بادامی باغ میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، شہریوں کیلئے دفاتر اور طلبا کیلئے سکول کالج جانا مشکل ہو گیا، اکثر لاہوریوں کو بغیر ناشتہ گھروں سے نکلنا پڑا۔

شہر کے 130 فیڈرز ٹرپ ہونے سے لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، ساندہ روڈ، راج گڑھ، اسلام پورہ، گڑھی شاہو میں بھی بجلی غائب رہی۔ عامر روڈ، مغلپورہ اور شالیمار کے علاقوں میں بجلی کی وولٹیج میں کمی اور بار بار آمد و رفت شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کرتی رہی۔
 

Advertisement