احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Last Updated On 27 January,2020 02:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ غیر مستحق افراد کو نکالا، احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 31 جنوری کو وزیراعظم کفالت پروگرام کا افتتاح کرینگے، پروگرام کے تحت غریب عوام کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیئے جائینگے، رقم کی ترسیل جدید ڈیجٹل نظام کے تحت ہوگی، رقم نکالنے کے لئے فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوگی، جدید ڈیجٹل نظام کے تحت ہیکرز کا راستہ روک دیا گیا ہے، خواتین کے لئے کاؤنٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں، بینکوں کے ذریعے رقم دینے کا شفاف نظام متعارف کرایا ہے۔

 

Advertisement