کرونا وائرس: پختونخوا کی ماتحت دفاتر کے ملازمیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

Last Updated On 27 February,2020 01:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ماتحت دفاتر کے ملازمیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی، بائیو میٹرک مشین سے ملازمین کی حاضری وقتی طور پر روک دی گئی۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور پیرا ایبٹ آباد کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں روایتی طریقے سے گلے ملنے اور ہاتھ نہ ملانے سے متعلق ملازمین کو شائستگی سے سمجھایا جائے، دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کو بھی وقتی طور پر روکا جائے۔

مراسلہ کے مطابق سائیڈ ریلنگ، دروازوں پردستک وغیرہ سے گریز کیا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دفتری اشیا، کمپیوٹر کیبورڈ، ٹیلی فون اور فیکس مشین وغیرہ کو چھونے کے لئے مناسب اور عارضی دستانوں کا بندوبست کیا جائے، کسی بھی ملازم کو زکام کی تکلیف کی صورت میں ماسک لازمی استعمال کیا جائے، ماسک کو ایک دن سے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے، تمام باتھ روم سے تولیے ہٹانے اور صاف ستھرے تولیے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کسی بھی ملازم کو کھانسی زکام کی صورت میں فوری ہسپتال سے رجوع کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔
 

Advertisement