ملک میں ماسک کی کمی، قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

Last Updated On 27 February,2020 09:17 am

کوئٹہ: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے باعث ملک میں ماسک کی کمی ہوگئی جبکہ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا

وائرس سے متاثرہ ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں کوئٹہ ،تفتان اور چمن میں حفاظتی ماسک کی قلت پیدا ہوگئی،میڈیکل سٹور مالکان نے ماسک کی قیمتوں میں 3گنا اضافہ کر دیا۔ وفاقی وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کی قلت کا نوٹس لے لیا اور ایران لے جانے پر پابندی لگادی گئی 

Advertisement