کراچی میں مسافر بس شہریوں پر چڑھ دوڑی، 2 افراد جاں بحق، 8 سے زائد زخمی

Last Updated On 28 February,2020 09:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی سے شیر شاہ جاتے ہوئے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی سے شیر شاہ جاتے ہوئے نادرا آفس کے پاس مسافر بس شہریوں پر چڑھ گئی۔ پولیس کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس نے شہریوں کو روند ڈالا۔ ابتدائی طور پر 2 افراد افسوسناک حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔