نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومتی خط کی کوئی اہمیت نہیں، احسن اقبال

Last Updated On 03 March,2020 10:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف، عمران خان سے این آر او لے کر بیرون ملک نہیں گئے بلکہ انھیں عدالت نے ریلیف دیا۔ حکومت کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ‘’ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے روز سے مخالفین کی کردار کشی کر رہی ہے۔ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت کا خط کردار کشی کے کھیل کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمران خان سے این آر او لے کر بیرون ملک نہیں گئے بلکہ انھیں عدالت نے ریلیف دیا۔ حکومت کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف ابھی صحتیاب نہیں ہوئے۔ حکومت کو ان کی میڈیکل رپورٹس دی گئی تھیں۔ حکومت صرف تماشا کر رہی ہے۔ حکومت کے ڈاکٹرز اور حکومتی وزیر صحت تھیں جنہوں نے نواز شریف کا چیک اپ کیا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور حکومت کی اطلاع کے لئے نواز شریف عدالت کے حکم پر باہر گئے کسی سے این آر اور نہیں لے کر گئے۔
 

Advertisement