وزیراعلیٰ محمود خان کا کرونا کے مشتبہ مریض سے موبائل پر رابطہ، سہولیات بارے دریافت

Last Updated On 16 March,2020 03:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈی آئی خان میں کرونا کے مشتبہ مریض سے موبائل پر رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈی آئی خان قرنطینہ میں کرونا کے مشتبہ مریض سے موبائل پررابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے موبائل ویڈیو چیٹ میں مریض سے بات چیت کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیا۔

مریض قیصر خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے انتظامات پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔
 

Advertisement