کرونا کے خدشات: پنجاب حکومت کی 300 اسکریننگ کٹس خریدنے کی منظوری

Last Updated On 16 March,2020 08:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے باعث پنجاب حکومت نے 300 سکریننگ کٹس اور وینٹی لیٹرزخریدنے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے معاملے پر وزراء اور بیوروکریسی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 6 مختلف سیکٹرز سے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ماہرین صحت، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، علماء، ماہر نفسیات اور وکلاء کی خدمات لی جائیں گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، اساتذہ کی بھی خدمات لی جائیں گی۔ ماہرین شہریوں کو وائرس سے نمٹنے کے لئے آگاہی مہم میں حصہ لیں گے۔

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے کہا ایمرجنسی کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افسران تمام حفاظتی اقدامات کی ایڈوائزری پر پوری طرح عملدرآمد کریں۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا ایڈوائزری پر عملدآمد کر یں تاکہ ہر شہری اس بیماری سے محفوظ رہ سکے۔
 

Advertisement