کرونا وائرس کے پیش نظر کسی شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، شہباز گل

Last Updated On 16 March,2020 07:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کسی شہر یا صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرونا وائرس سے متعلق مسلسل اجلاس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اشیائے خورونوش کی فراہمی پر خصوصی ہدایت دی ہیں، عوام پریشان ہو کر اضافی خریداری سے اجتناب کریں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ چین سے مرحلہ وار وینٹی لیٹرز منگوا رہے ہیں۔ عوام کے لیے ماسک سے زیادہ رش والی جگہوں پر نہ جانا ضروری ہے۔ پوری دنیا میں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ ٹیسٹ صرف ڈاکٹر کی ہدایت پر ہی کروایا جائے۔
 

Advertisement