سندھ حکومت کی رواں ماہ 5 ہزار تک کا بجلی اور 2 ہزار تک گیس کا بل نہ لینے کی ہدایت

Last Updated On 22 March,2020 03:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی کمپنیوں کو 5000 روپے اور گیس کمپنیوں کو 2000 روپے یا زائد بل اگلے 10 ماہ قسطوں میں لینے کے احکامات جاری کئے ہیں، اگلے 2 ماہ گیس و بجلی کے کنکشن بھی نہیں کاٹے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے علاوہ کیسکو، سیپکو اور دیگر کو وزیراعلی سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جن لوگوں کا بل 5000 روپے یا زائد ہے، اُن سے مہینہ کا بل نہ لیں۔ یہ 5000 روپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے وصول کئے جائیں۔

مزید برآں یہ ہدایت سوئی سائوتھرن گیس کے لیے بھی ہے کہ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے بلکہ اگلے 10 ماہ میں قستوں میں لیں۔ اگلے 2 مہینوں میں کوئی بجلی یا گیس کنکشن کاٹے نہیں جائیں گے۔

چھوٹی دکانوں یا گھروں کے مالکان کو بھی ہدایت ہے کہ وہ کرائے کی وصولی میں رعایت دیں، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی درخواست کریں گے کہ وہ بھی پاور سپلائی اور گیس کمپنیوں کو گیس، فرنیس آئل کی سپلائی جاری رکھے۔