وزیراعظم سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کی ملاقات، 2 کروڑ کا چیک پیش

Last Updated On 18 May,2020 02:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد نے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے، کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی، تاہم صنعت کار اپنے ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی خاطر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے ایوان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیے کو سراہا۔