حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا

Last Updated On 19 May,2020 11:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ملکی تاریخ کا طویل ترین اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری آج صدر کو ارسال ہوگی۔ مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل میراتھن اجلاس ہو گا، اجلاس میں بجٹ منظوری، قانون سازی اور آئینی ترامیم زیر غور آئیں گی، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

 

Advertisement