پنجاب بھر کے قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت

Last Updated On 07 July,2020 10:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی، کورونا کے باعث 15 دن بعد قیدی سے ایک رشتہ دار ملاقات کر سکتا ہے، قیدی سے ملاقات کے وقت 6 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھا جائے گا، قیدی اور ملاقاتی کے درمیان پلاسٹک شیٹ بھی لگائی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم نے کہا قیدی سے ملاقات کرنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، قیدی اور ملاقات کرنے والوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا، قیدی اور ملاقات کرنے والے کے درمیان پلاسٹک شیٹ لگائی جائے گی، مارچ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ملاقاتیں بند کر دی گئی تھیں۔
 

Advertisement