وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسوں کا گراف نیچے آنے لگا

Last Updated On 10 July,2020 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آتے دکھائی دے رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ تین جولائی سے 9 جولائی تک 100 سے کم کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 98 کیسوں کا اضافہ ہوا اور 2 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کیسوں کی کمی خوش آئند ہے تاہم ابھی بھی شہری احتیاط جاری رکھیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 76 فیصد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 13829 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10444 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 142 اموات ہوئیں جو کہ ایک اعشاریہ صفر تین فیصد بنتی ہیں۔
 

Advertisement