صوبہ پنجاب کے7شہروں کےمختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن،نوٹیفکیشن جاری

Last Updated On 09 July,2020 11:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے جن شہروں کے علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

سمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 24 جولائی تک نافذ رہے گا۔ تاہم ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ میسر ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیل ہونے والے مقامات سے کوئی شخص غیر ضروری باہر یا اندر نہی‍ں جا سکے گا۔

سیل ہونے والے مقامات کے اندر پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کا استعمال بند ہوگا۔ ضروری کام کے لیے ٹرانسپورٹ پر صرف ایک شخص کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن والے مقامات میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر، شاپنگ مالز، بند رہیں گے۔ سرکاری ملازم، ہیلتھ پروفیشنلز، ججز اور میڈیا پرسنز کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

ایسے علاقوں میں کسی قسم کا مذہبی اجتماع بھی نہیں ہوگا۔ سیل ہونے والے علاقوں میں ریسٹورنٹس کے ٹیک اوے، بینکوں کو کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ حکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے سیل ہونے والے علاقوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔
 

Advertisement