نیب کا نوازشریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ

Last Updated On 14 July,2020 02:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

نیب نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نوازشریف طلبی کا اشتہار لگانے کے لیے وزارت خارجہ سے رابطہ کر لیا جس میں نواز کی طلبی کا اشتہار برطانوی رہائشگاہ کے باہر بھی لگانے کی ہدایت کر دی۔

وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کر کے عدالتی احکامات پر عمدارآمد کرانے کی ہدایت کی ہے، نیب ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن یوکے کے اہلکار آج ایون فیلڈ جائیں گے اور 16،16A اور 17,17A ایون فیلڈ میں اشتہار لگائیں گے۔ ن لیگ کے ورکروں نے جاتی امرا میں لگایا جانیوالا عدالتی اشتہار پھاڑ دیا تھا۔
 

Advertisement