پاکستان کےعلاوہ کسی ملک کا شہری ہوں نہ بیرون ملک جائیداد ہے: معید یوسف

Last Updated On 19 July,2020 01:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک نہ کوئی جائیداد ہے اور نہ ہی پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اپنی شہریت سے متعلق حکومت پاکستان کو پہلے ہی حلف نامہ جمع کروا رکھا ہے اور پاکستان کے علاوہ میرے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موجودہ ذمے داری سنبھالنے کے بعد امریکا نہیں گئے نہ ہی امریکا سے انہیں کوئی آمدنی آرہی ہے۔ بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں اور ان کے اہلخانہ بھی پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں رکھتے۔ معید نے اپیل کی کہ ان کی شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے۔