گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں، پاکستان کی جانب سے قانون سازی میں بڑی پیشرفت

Last Updated On 04 August,2020 09:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے قانون سازی میں بڑی پیش رفت بھی کرتے ہوئے کمپنیز ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

بے نامی دار کمپنیوں کے مکمل خاتمے کے لیے کمپنیز ایکٹ 2017ء میں سیکشن 123 شامل کی جا چکی ہے جس کے تحت ناصرف کمپنی کے اصل مالک ظاہر کرنے ہونگے بلکہ ذیلی کمپنیوں کے حقیقی مالک بھی بتانے پڑیں گے۔

سیکشن 60 کے ساتھ 60 اے بھی شامل کی جا رہی ہے جس سے کمپنیوں سے فائدہ اٹھانے والے بڑے شیئر ہولڈر کی تفصیلات دینا ہوں گی۔ سیکشن 60 اے کے تحت بیریئر شیئرز ہولڈ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

سیکشن 60 اے تحت کالعدم تنظمیوں کو کمپنیوں کے شیئرز نہیں مل سکیں گے اور شیئرز کی لین دین میں مشکوک ترسیلات کا بھی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔
 

Advertisement