چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم کا مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان

Published On 27 August,2020 12:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے تھر بلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد آسامیاں دستیاب ہیں۔

عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کریں۔