پاکستان اور ایران کا چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور

Published On 23 August,2020 04:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور دیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا کی صورتحال کے بعد ایران پاکستان اقتصادی شراکت داری کے موضوع پر ایک ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

پاکستانی مقررین نے ترقی کی راہیں تلاش کرنے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور ایران اور پاکستان کےدرمیان تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے، جدید تحقیق و ترقی کےلئے مشترکہ مراکز قائم کرنے پر زور دیا۔
 

Advertisement