سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا: عاصم سلیم باجوہ

Published On 15 August,2020 04:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی و سماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تین ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیش کش کر رہے ہیں، نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئر مین کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو3ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشرجاری کردیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کرسکتے ہیں۔
 

Advertisement