کراچی میں رات گئے عمارت منہدم، پہلے خالی کرانے کے سبب جانی نقصان نہیں ہوا

Published On 30 August,2020 10:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رات گئے عمارت منہدم ہو گئی، بلڈنگ کو گرنے سے قبل خالی کرا لیا گیا تھا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا، مکینوں کے مطابق بارشوں کے باعث عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی نشتربستی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، عمارت ٹیڑھی ہونے کی اطلاع پر فوری خالی کرا لی گئی تھی جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

تین منزلہ عمارت چالیس گز کے رقبے پر بنائی گئی تھی جو کئی سال پرانی تھی، مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث عمارت کی بنیادیں کمزور ہو گئی تھیں۔ کراچی میں ایک اور عمارت کا گرنا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔