سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے دستے خوشاب پہنچ گئے

Published On 04 September,2020 08:28 pm

راولپنڈی: (اے پی پی) سیلابی ریلے سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج کے دستے خوشاب پہنچ گئے ہیں۔

ضلع خوشاب کے 10 سے زائد دیہات حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور کے دستے نقصانات کے تخمینے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف اقدامات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

پاک فوج کے دستے جبی، ڈھوکری، باہولہ، خالق آباد، وحید اور حد علی کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement