کورونا کی دوسری لہر، وزارت صحت نے مزید آئسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

Published On 30 November,2020 05:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر مزید آئسولیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بھیجے گئے مراسلے میں وزارت قومی صحت نے ساڑھے 59 کروڑ کے اضافی فنڈز مانگتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسولیشن سینٹرز میں مریضوں کیلئے 150 اضافی بیڈز میسر آئیں گے۔ نئے آئیسولیشن سینٹرز کیلئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کورونا کے پیش نظر آئیسولیشن ہسپتال کی استعدادکار بڑھا کر 50 سے 100 بیڈز کرنی ہے۔ آئیسولیشن ہسپتال کیلئے 54 کروڑ روپے فنڈز درکار ہیں۔ فیڈرل جنرل ہسپتال میں 100 بیڈز کا آئیسولیشن سینٹر قائم ہوگا۔

وزارت صحت نے مراسلے میں لکھا ہے کہ ایف جی ایچ میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایف جی ایچ کیلئے طبی آلات این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔ فیڈرل جنرل ہسپتال کیلئے بھی فنڈز درکار ہیں۔ وزارت صحت نے تکنیکی گرانٹ کی سمری ای سی سی بھجوانے کی تجویز دی ہے۔