سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں، کاش اس کو ختم کیا جا سکے: اسد عمر

Published On 02 March,2021 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک کی سیاسی صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں، کاش یہ مکروہ کاروبار ختم ہوسکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں، اسمبلی فلور پر دھینگا مشتی ہو رہی ہے، عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہے ہیں۔

اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا یہ سب کچھ جمہوریت کے نام پر ہو رہا ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش اس مکروہ کاروبار کو کم سے کم آئندہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔

 

Advertisement