الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی سے متعلق ویڈیو کا نوٹس لے لیا

Published On 02 March,2021 09:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کسی افسر کے موجود نہ ہونے سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ کھلی ہے اور متعلقہ افسران موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کر رکھا ہے جو 24 گھنٹے کے لیے کام کر رہا ہے۔
 

Advertisement