سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی: فواد چودھری

Published On 03 March,2021 09:38 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو 180 سے زائد جبکہ اپوزیشن کو 155 ووٹ پڑیں گے۔

دوسری جانب فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ یوسف رضا گیلانی کو زبردست شکست ہوگی، پیپلزپارٹی شرمندگی مٹانے کیلئے کسی اور سینیٹر کو ہٹا کر گیلانی کو سینیٹر بنائیں گے۔

 ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، امید ہے حفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخاب میں کامیاب ہوں گے، 7 سے 8 گھنٹے تک ہار اور جیت کا اعلان ہو جائے گا، حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے، صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا، پی ٹی آئی کا خیال ہے ان کی نشستیں زیادہ ہیں، اپوزیشن چیخ رہی تھی الیکشن سے پہلے ہی حکومت ختم ہو جائے گی، سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔

Advertisement