پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کرتا اور نہ ہی کرنی ہے: معید یوسف

Published On 16 August,2021 09:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کسی نے پاکستان کو آفیشلی الزام نہیں دیا، سن سنائی باتوں پر مت جائیں، بھارت بھی خاموش ہے اور پاکستان پر کسی نے بات نہیں کی،پاکستان کسی کی جیت اور شکست پر بات نہیں کر تا نا ہی کرنی ہے۔

معید یوسف نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایاافغانستان میں ابھی صورتحال بہتر ہے اور مہاجرین کا بحران نہیں آیا، پاکستان کابل سے لوگوں کو نکالنے میں کام کر رہا ہے، وزارت داخلہ میں کرائسس میجنٹ سیل بنا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود سفارتخانے اس سے رابطہ کر سکتے ہیں، روس چین کے سفارتخانے کابل میں کام کر رہے ہیں، بہرحال کسی کو اس صورتحال کا علم نہیں تھا کہ اس طرح جلدی سے کچھ کام ہو گا۔

معید یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کا نفاذ انسانی حقوق پر عملدرآمد چاہتا ہے اور ہم دنیا سے رابطے میں ہیں، پاکستان سب کو کابل میں سپورٹ کر رہا ہے کوئی نکلنا چاہتا ہے تو ہم مدد دیں گے۔
 

Advertisement