ضمنی الیکشن، ن لیگ بہاولنگر کی سیٹ لے اُڑی

Published On 17 July,2022 08:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ضمنی الیکشن میں پی پی 237 میں بہاولنگر کی سیٹ مسلم لیگ ن لے اُڑی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا حسین وٹو نے 61248 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیّد آفتاب رضا نے 25227 ووٹ حاصل کیے۔۔

2018ء کے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار فدا حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے محمد طارق عثمان کو شکست دی تھی، اور بعد میں جہانگیر ترین خان کے توسط سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔