پی پی 282، پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دیدی

Published On 17 July,2022 09:53 pm

لیہ: (ویب ڈیسک) ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار قیصر عباس مگسی نے مسلم لیگ ن کو شکست دیدی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 282 سے امیدوار قیصر عباس مگسی نے 43 ہزار 922 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ ن کے لالہ طاہر رندھاوا 29 ہزار 715 ووٹ حاصل کر سکے۔

2018ء کے الیکشن میں آزاد امیدوار لالہ طاہر رندھاوا نے پی ٹی آئی کے قیصر عباس خان کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی۔