لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر اہم قرار دے دیا۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی لندن میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نے عمران خان کی تحریک کوغیراہم قراردیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کوئی بات ہو تو کریں۔
اس کےعلاوہ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگرجماعتوں کےساتھ مل کر سوچیں گے کہ اگر عدم اعتماد لاتے ہیں تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا۔