سندھ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار

Published On 31 March,2024 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین، اقلیتی نشستوں پر مدمقابل تھے، سندھ سے سینیٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے، ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر پیپلزپارٹی کے سرمد علی، بیرسٹر ضمیر گھمرو سینیٹر منتخب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کی روبینہ قائمخانی، قرة العین مری بلامقابلہ ایوان بالا کی رکن منتخب ہوں گی، اقلیتی نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو بھیل ایڈووکیٹ سینیٹ رکن منتخب ہوں گے، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر بھی امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔

پیپلزپارٹی بھی جنرل نشست پر ایک امیدوار کو ریٹائر کرائے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر کو سینیٹ الیکشن سے ریٹائرمنٹ کی درخواست دیں گے۔
 

Advertisement