سینیٹ کا اجلاس: سینیٹر فیصل واوڈا اور مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا

Published On 25 April,2024 05:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، نومنتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور سینیٹر مولانا واسع نے حلف اٹھا لیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا، سینیٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش، سینیٹر اسحاق ڈار نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی دستاویز پیش کیں۔

سینیٹ اجلاس میں منی بل کی دستاویز بھی پیش کردی گئیں۔ 

Advertisement