حیدرآباد :ایم نائن موٹر وے پرحادثہ ، باپ بیٹا جاں بحق

Published On 27 April,2024 08:58 am

حیدرآباد :(دنیانیوز) ایم نائن موٹر وے پر اولڈ ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق باپ بیٹا دونوں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ تھے جن کی شناخت میر محمد میرال اور غلام نبی میرال کے نام سے ہوئی ہے ۔

مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، پولیس نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔

 

Advertisement