محمد صالح نے اپنی میچ شرٹ ننھے مداح کو گفٹ کردی

Last Updated On 24 September,2018 04:59 pm

لیورپول: (دنیا نیوز) اپنے ہیرو کی شرٹ وصول کرکے مداح لوئیس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

 لیورپول کے مصری فارورڈ محمد صالح نے میچ جیتنے کے بعد جشن منانے والے ننھے مداح کو اپنی شرٹ گفٹ کردی۔ پریمیئر لیگ میں ساؤتھمپٹن کیخلاف فتح کے بعد محمد صالح اپنے مداحوں کے سٹینڈ کے سامنے کھڑے ان کا شکریہ ادا کررہے تھے کہ ان کے ننھے مداح لوئیس نے شرٹ گفٹ کرنے کا مطالبہ کیا جس پر محمد صالح نے فوری اپنی شرٹ اتار کردے دی۔

سٹار فٹبالر کی شرٹ گفٹ ملنے پر ننھے مداح کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ لوئیس کے والد وائن ڈن لوپ نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا کہ میرا بیٹا یہ یادگار لمحے کبھی نہیں بھولے گا۔

Advertisement