رضاکار کو دل کا دورہ پڑنے سے فٹبال لیگ ون کا میچ ملتوی

Last Updated On 24 September,2018 05:07 pm

برنسلے:‌ (دنیا نیوز) رضاکار کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انگلینڈ کی فٹبال لیگ ون میں برنسلے اور برٹن کا میچ ملتوی کردیا گیا اور رضاکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 یارکشائر کاؤنٹی کے شہر برنسلے میں گزشتہ روز فٹبال لیگ ون کا میچ شیڈول تھا۔ میچ کے آغاز سے چند لمحے قبل برنسلے ٹیم کیساتھ کام کرنیوالا رضاکار سٹیفن کرافٹ دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں گرگیا۔ اسے طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ اس کے بعد ایونٹ انتظامیہ نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔