توقیر ڈار قومی ہاکی ٹٰیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Last Updated On 06 November,2018 05:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لیجنڈری توقیر ڈار کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ قومی ٹیم مشن ورلڈ کپ جلد شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اولمپئن توقیر ڈار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیجنڈری توقیر ڈار کو رواں ماہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ٹیم منیجمنٹ میں ان کے ساتھ دانش کلیم، ریحان بٹ کوچز جب کہ حسن سردار منیجر ہوں گے۔

منیجر حسن سردار کے ساتھ تنازع پر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران محمد ثقلین کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔


 

Advertisement