فٹبال سپینش لیگ: بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ برابر

Last Updated On 07 February,2019 10:08 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) فٹبال سپینش لیگ میں روایتی حریف بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ، سپر سٹار میسی کے دو گول نے ہاری ہوئی بازی کو پلٹ دیا۔ دو دو کی برابری سے ٹیم بارسا ٹاپ پر براجمان ہے۔

ناؤ کیمپ کے تاریخی میدان میں لالیگا کے روایتی حریف بارسلونا اور ویلنشیا مدمقابل اترے، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ چوبیسویں اور پھر بتسیویں منٹ ویلنشیا کے گول نمبر ون بارسلونا کا گویا غرور خاک کر دیا۔

میسی سمیت بارسلونینز کی مِس کِکس نے خوب سنسنی پھیلائی۔ انتالیسویں منٹ سپر سٹار میسی نے گیند کو جال میں ڈال کر ٹیم کا اعتماد بحال کیا، اسی دو ایک کے سکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں کھیل اور زیادہ تیز ہوا، دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ چونسٹھویں منٹ میسی کے ناقابل یقین گول نے حساب برابر کر دیا۔

اسی دو دو کی برابری پر میچ ختم ہوا، سپر سٹار میسی نے گویا بازی پلٹ دی، بے نتیجہ میچ کے باوجود بارسلونا کی ٹاپ پوزیشن مستحکم رہی۔

 

Advertisement