چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

Last Updated On 18 February,2019 02:28 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) 14ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل پھر نادر مگسی نے جیت لیا، فائنل راؤنڈ میں 33 ڈرائیورز میں مقابلہ ہوا، دھول اڑاتی گاڑیوں نے تماشائیوں کو بھی بے حد محظوظ کیا۔

چولستان کے صحرائی ٹریک پر جاری جیپ ریلی کا اختتام، دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے میدان مارتے ہوئے جیپ ریلی جیت لی، نادر مگسی نے پرپیئرڈ کیٹیگری کے دونوں مرحلوں میں 465 کلومیٹر کا ٹریک 4 گھنٹے 29 منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کیا جبکہ زین دوسرے نمبر پر رہے۔

زک زیگ ٹریک پر پری پیئرڈ کٹیگری میں 33 ڈرائیورز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے جبکہ سٹاک کٹیگری میں ٹشنا پٹیل نے کامیابی سمیٹی، جیپ ریلی کے سنسنی خیز مقابلے سے سیاح اور شہری لطف اندوز ہوئے۔

جیپ ریلی سےقلعہ دراوڑ کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں تاہم پوزیشن ہولڈر ڈرائیورز میں تقسیم انعامات کی تقریب رات 8 بجے منعقد کی جائے گی۔