ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل پی بی جی نے جیت لیا

Last Updated On 18 April,2019 10:42 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل پی بی جی کی ٹیم نے جیت لیا، چیف ایگزیکٹو مری بروری کمپنی اسفند یار بھنڈارا کہتے ہیں کھیل صحت مند معاشرے کے فروغ کا باعث ہیں۔

115 ویں ایم پی بھنڈارا میموریل پولو کپ کا فائنل ی ایل ایس اور پی بی جی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ فتح پی بی جی کے نام رہی۔ گھوڑوں نے خوبصورت روایتی رقص بھی کیا۔

ریس کورس پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب مہارت دکھائی۔ ایک دوسرے کے گوشت پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ شائقین کی بڑی تعداد بھی میچ دیکھنے آئی اور خوبصورت کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ایم پی بھنڈارا نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ میچ کے دوران ملٹری بینڈز کی شاندار پرفارمنس نے بھی شہریوں کے دل موہ لیے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔