امن کا پیغام لئے بائیکرز ریلی ایران کے دورے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئی

Last Updated On 23 August,2019 09:26 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) آزادی کے مہینے میں پاکستان سے شروع ہونیوالی ریلی ہمسایہ ملک ایران سے ہوتی ہوئی دوبارہ پاکستان پہنچ گئی، امن کا پیغام لیے بائیک گروپ کے ارکان 6 ستمبر کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے لاہور کے بائیکرز گروپ کی ریلی، 2 اگست سے شروع ہونیوالی ریلی پاکستان کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی ایران پہنچی اور ایران میں اپنا سفر پورا کرنے کے بعد ریلی کوئٹہ پہنچ گئی۔

امن و محبت کا پیغام لیے ان 16 بائیکرز نے ایران کے مختلف شہروں کا چکر لگایا جن کا مقصد پاکستان کا مثبت تاثر دنیا کے سامنے لانا تھا اور پاکستانیوں کے لیے ایران کے عوام کی محبت ان بائیکرز کے دل گرویدہ کر گئی۔

بائیکرز ریلی جب کوئٹہ پہنچی تو کوئٹہ کے بائیکرز کی جانب سے انکو خوش آمدید کہا گیا، ان بائیکرز نے کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں کا چکر بھی لگایا۔ بائیکر گروپ کا دو ملکوں کا چکر لگانے کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام میں بھائی چارے اور امن و سلامتی کی فضا قائم کرنا تھا جس سے پاکستان میں بھی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

Advertisement