ڈیوس کپ، سپینش ٹیم نے کینیڈین کھلاڑیوں کو 0-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 26 November,2019 01:01 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش ٹینس ٹیم نے اپنی سر زمین پر اپنے ہی شائقین کے سامنے ڈیوس کپ جیت لیا، نمبر ون نڈال کی ٹیم نے چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کی خوب خوشی منائی۔

میڈرڈ میں ڈیوس کپ ٹینس کا فائنل کھیلا گیا، میزبان سپین اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، سنگلز مقابلوں میں سپینش کھلاڑی نے کینیڈین حریف کو ہرا دیا۔نمبر ون رافیل نڈال نے بھی اپنے مدمقابل کو شکست سے نڈھال کر دیا۔

پہلی بار ڈیوس کپ فائنل میں نمائندگی پانے والی کینیڈین ٹیم ڈبلز کے میچ میں دباؤ کا شکار رہی، میزبان سپینش ٹیم نے دو صفر سے فائنل جیت کر چھٹی بار ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بڑی جیت کے بعد بڑے کھلاڑیوں نے بڑی خوشی منائی، میچ کے بعد ٹینس کورٹ پر جشن کے منفرد رنگ سب کو بھا گئے۔