سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وُزنیاکی کا ٹینس کیرئر ختم، شکست پر آنسو چھلک پڑے

Last Updated On 24 January,2020 10:38 am

سڈنی: (دنیا نیوز) سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وُزنیاکی کا ٹینس کیرئر ختم ہو گیا، آسٹریلین اوپن کے میچ میں شکست پر آنسو چھلک پڑے، ڈینش اسٹار نے دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا تیسرا راؤنڈ ڈینش اسٹار کیرولین وُزنیاکی کا آخری میچ ثابت ہوا، دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والی کیرولین وُزنیاکی کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی حریف اونس جیبئر نے ہرایا، شکست پر کیرولین وزنیاکی شکتہ دل، رونے لگیں، اسٹار کھلاڑی کے چھلکتے آنسو توجہ کا مرکز بن گئے۔

انتیس سالہ ڈینش اسٹار نے دوہزار اٹھارہ کو آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا اور نمبر ون بنیں، تیس ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیے۔
 

Advertisement