'موٹے افراد موت کے زیادہ قریب'

Last Updated On 27 March,2018 05:40 pm

امریکہ میں ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹے فراد کی عمر دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ ایسے افراد کی کم عمری کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں۔ شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یورنیورسٹی فائن برگ سکول اور میڈیسن کی تازہ تحقیق میں ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کا مطالعہ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق موٹے اور زیادہ وزن کے حامل افراد میں دل کی بیماریوں کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے ایسے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا جو اس تحقیق کا حصہ بننے سے پہلے دل کے مرض میں مبتلا نہیں تھے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ موٹے اور زیادہ وزن والے 70 فیصد مردوں اور 60 فیصد خواتین کو چالیس برس یا اس سے زائد عمر کے بعد دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا دیکھا گیا۔ دل کے دورے اور دل کے امراض کی وجہ سے موت کی وادی میں جانے والوں میں موٹے افراد کی تعداد نارمل وزن والے افراد سے 21 فیصد زائد ہے۔

اس تحقیق سے وابستہ ڈاکٹر کے مطابق لوگوں کے وزن اور بیماریوں کے درمیان ایک واضح تعلق ہے، جو بتا رہا ہے کہ زیادہ وزن کے حامل افراد کم جیتے ہیں اور موت کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔

Advertisement