چند سیکنڈ میں فولڈ ہوجانے والی ای سکوٹر

Last Updated On 17 June,2018 09:58 am

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک کمپنی نے چند سیکنڈ میں فولڈ ہونے والی منفرد سکوٹر متعارف کرا دی، ''مائلو ای '' نامی سکوٹر بطورِ خاص شہری ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

اس موٹر سائیکل کو تین مختلف رفتاروں پر دوڑایا جاسکتا ہے اور یہ چند سیکنڈ میں سکڑ کر اپنی اصل جسامت کے تیسرے حصے کے برابر سمٹ جاتی ہے۔ مائلو فولڈنگ ای سکوٹر کا وزن صرف 21 کلوگرام ہے جسے کار کی ڈکی میں بھی رکھا جاسکتا ہے، سکوٹر کے آگے دو پہیئے ہیں جس کے اندر تیسرا پہیہ تہہ ہوجاتا ہے اور یوں اسے فوری طور پر ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مائلو ای سکوٹر میں بیٹریاں نصب ہیں جو مختصر فاصلے تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں ۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 36 والٹ کی بیٹری 24 کلومیٹر دوری تک جاسکتی ہے ۔ ایک اور بیٹری لگا کر یہ فاصلہ دگنا کیا جاسکتا ہے ۔ تین پہیوں والی سکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

موٹر سائیکل کی تیاری کیلئے اس وقت کراؤڈ فنڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اس کی قیمت 1500 ڈالررکھی گئی ہے ۔