ہارٹ اٹیک سے 1 ماہ قبل کی علامات

Last Updated On 13 January,2019 10:19 pm

لاہور: ( روزنامہ دنیا) آپ کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ تھکاوٹ، پیٹ میں درد، بے خوابی، سانس گھٹنا، بال گرنا، بہت زیادہ پسینہ آنا اور سینے میں درد کی علامات آنے والے وقت میں ہارٹ اٹیک کی نشانی ہیں۔

ایسی علامات ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر آپ جان لیوا ہارٹ اٹیک سے بچ سکتے ہیں۔ ماہرین نے ان علامات والے افراد کو لاپرواہی نہ برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

Advertisement