مچھروں کی روک تھام کیلئے پہلی پاکستانی ایپ متعارف

Last Updated On 12 January,2019 09:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہے، اسی کی بدولت ملیریا، ڈینگی اور اب مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں جن کے نتیجے میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔

اسی وجہ سے قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والے امراض کی روک تھام کیلئے ایک اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرا دی ہے۔ موسکیٹو الرٹ ان پاکستان نامی یہ ایپ لوگوں کو مختلف علاقوں میں مچھروں کی مختلف اقسام کی معلومات اکھٹی کرنے میں مدد فراہم کرے گی جس سے ان پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔

اس الرٹ ایپ سے کوئی بھی مچھروں یا ان کی افزائش کے مقامات کی تصاویر ارسال کرسکے گا جو کہ ایک ڈیٹابیس میں اکھٹی ہوجائیں گی، جنہیں مچھروں کو کنٹرول اور مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
 

Advertisement