واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ویب سائٹ ایمازون اپنے ویئر ہائوسز میں پیکنگ کے لیے ملازمین کی بجائے روبوٹ سے کام لے گی۔ کمپنی ایسی مشینیں بنانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی گوداموں میں ٹیکنالوجی کا اضافہ کر رہی ہے اس ٹیکنالوجی کیساتھ سامان سکین ہوتے ہیں اور جلد ہی سامان پیک ہوتے ہیں۔ پراجیکٹ کے دو ملازموں کا کہنا ہے کہ کمپنی نے درجنوں دوسرے گوداموں اور ویئر ہاؤسز میں دو دو مشینیں نصب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ملازموں کے مطابق ایسی مشینوں کی تنصیب سے ہر ویئر ہاؤس سے 24 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ ویئر ہاؤسز میں 2000 سے زائد لوگ کام کر رہے ہیں۔ اس طرح کمپنی 55 سروسز سنٹر میں 1300 سے زائد لوگوں کی نوکریاں ختم ہونگی۔ مشینوں کی تنصیب سے بظاہر مزدور کی تعداد کم ہو گی اور کمپنی مشینوں کے ذریعے مزید منافع کمانا چاہتی ہے۔
ایما زون کی ترجمان کے مطابق بچٹ سے حاصل ہونیوالی آمدن سے صارفین کی نئی خدمات کیلئے دوبارہ سرمایہ کاری کرینگے اور مزید نئی ملازمتیں پیدا ہونگی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نئی مشینیں اٹالین فرم کی ہیں جو کارٹن ریپ کے نام سے جانی جاتی ہے اور سامان کی پیکنگ انسانوں سے زیادہ تیزی سے کرتی ہیں۔ اس مشین کو چلانے کیلئے صرف دو بندوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اٹالین فرم نے ان مشینوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔