پی ٹی اے نے ڈبل سم والے فونز سے متعلق ڈیڈلائن جاری کردی

Last Updated On 18 August,2019 07:43 pm

(روزنامہ دنیا): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دوآئی ایم آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔ پی ٹی اے کی جانب سے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز کو رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیاہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایک آئی ایم آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی تمام موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جاِئے۔ 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا۔ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔