سپر گریٹ وائٹ شارک نامی طشتری نما خطرناک ہیلی کاپٹر

Last Updated On 17 October,2019 03:45 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے تیارکردہ عجیب و غریب ہیلی کاپٹر کو سپر گریٹ وائٹ شارک کا نام دیا گیا ہے جس کی 2020ء میں پہلی آزمائشی پرواز ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر چین کے شہر تیانجن میں ہیلی کاپٹروں کی پانچویں سالانہ نمائش میں رکھا گیا تھا۔ اس کی لمبائی 7.6 میٹر اور چوڑائی 2.85 میٹر ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی جگہ ہے، یہ 650 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے، اسے جدید اور خطرناک ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔

اڑن طشتری جیسا یہ ہیلی کاپٹر 16.5 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 6ہزار میٹر تک اوپر اٹھ سکتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کی خاص بات کہ یہ ‘اسٹیلتھ’ یعنی ریڈارکی نظروں سےاوجھل رہنےکی اضافی خاصیت بھی رکھتا ہےجو کسی بھی عسکری طیارے یا ہیلی کاپٹر کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔
 

Advertisement